تمام مشکلات اور بیماریوں کا علاج

  1.                    💠 *تمام مشکلات کے لیئے جامع دعا 💠*👈رسول خدا صل الله علیه و آله و سلم نے حضرت فاطمه زهراء                  سلام اللہ علیھا سے فرمایا:
  2. اے میری دختر ! آیا چاھتی ھو ایک ایسی دعا تمھیں تعلیم دوں که کسی نے بھی اس کو نھی پڑھا مگر یہ کہ اس کی دعا قبول ھوئی ھو اور کوئی جادو اس پر(دعا پڑھنے والے پر) مؤثر نہ ہو اور کوئی بھی دشمن تمھیں سرزنش کرنے پر قادر نہ ہو اور شیطان تم سے دور ھوگا اور خدای مهربان تم سے منه نھی پھیرے گا اور تمھارا قلب مضطرب نہ ھوگا اور تمھاری دعا رد نھی ھوگی اور تمھاری ساری حوائج پوری
  3.                                                                             ھونگی
  4. جواب دیا : بابا جان یہ ( دعا ) میرے لئے دنیا اور جو کچھ      اس میں ھے، اس سے زیادہ پسندیدہ ھے
    👈 فرمایا: وہ دعا یہ ھے:
  5. يَا أَعَزَّ مَذْكُورٍ وَ أَقْدَمَهُ قِدَماً فِي الْعِزِّ وَ الْجَبَرُوتِ يَا رَحِيمَ كُلِّ مُسْتَرْحِمٍ وَ مَفْزَعَ كُلِّ مَلْهُوفٍ إِلَيْهِ يَا رَاحِمَ كُلِّ حَزِينٍ يَشْكُو بَثَّهُ وَ حُزْنَهُ إِلَيْهِ يَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ الْمَعْرُوفُ مِنْهُ وَ أَسْرَعَهُ إِعْطَاءً يَا مَنْ يَخَافُ الْمَلَائِكَةُ الْمُتَوَقِّدَةُ بِالنُّورِ مِنْهُ أَسْأَلُكَ بِالْأَسْمَاءِ الَّتِي يَدْعُوكَ بِهَا حَمَلَةُ عَرْشِكَ وَ مَنْ حَوْل عَرْشكَ بِنُورِكَ يُسَبِّحُونَ شَفَقَةً مِنْ خَوْفِ عِقَابِكَ وَ بِالْأَسْمَاءِ الَّتِي يَدْعُوكَ بِهَا جَبْرَئِيلُ وَ مِيكَائِيلُ وَ إِسْرَافِيلُ إِلَّا أَجَبْتَنِي وَ كَشَفْتَ يَا إِلَهِي كُرْبَتِي وَ سَتَرْتَ ذُنُوبِي يَا مَنْ أَمَرَ بِالصَّيْحَةِ فِي خَلْقِهِ فَإِذا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ مَحْشُورُونَ وَ بِذَلِكَ الِاسْمِ الَّذِي أَحْيَيْتَ بِهِ الْعِظَامَ وَ هِيَ رَمِيمٌ أَحْيِ قَلْبِي وَ اشْرَحْ صَدْرِي وَ أَصْلِحْ شَأْنِي يَا مَنْ خَصَّ نَفْسَهُ بِالْبَقَاءِ وَ خَلَقَ لِبَرِيَّتِهِ الْمَوْتَ وَ الْحَيَاةَ وَ الْفَنَاءَ يَا مَنْ فِعْلُهُ قَوْلٌ وَ قَوْلُهُ أَمْرٌ وَ أَمْرُهُ مَاضٍ عَلَى مَا يَشَاءُ أَسْأَلُكَ بِالاسْمِ الَّذِي دَعَاكَ بِهِ خَلِيلُكَ حِينَ أُلْقِيَ فِي النَّارِ فَدَعَاكَ بِهِ فَاسْتَجَبْتَ لَهُ وَ قُلْتَ‏ يا نارُ كُونِي بَرْداً وَ سَلاماً عَلى‏ إِبْراهِيمَ‏ وَ بِالاسْمِ الَّذِي دَعَاكَ بِهِ مُوسَى‏ مِنْ جانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ‏ فَاسْتَجَبْتَ لَهُ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْتَ بِهِ عِيسَى مِنْ رُوحِ الْقُدُسِ وَ بِالاسْمِ الَّذِي تُبْتَ بِهِ عَلَى دَاوُدَ وَ بِالاسْمِ الَّذِي وَهَبْتَ بِهِ لِزَكَرِيَّا يَحْيَى وَ بِالاسْمِ الَّذِي كَشَفْتَ بِهِ عَنْ أَيُّوبَ الضُّرَّ وَ تُبْتَ بِهِ عَلَى دَاوُدَ وَ سَخَّرْتَ بِهِ‏ لِسُلَيْمانَ الرِّيحَ‏ تَجْرِي بِأَمْرِهِ‏ و الشَّياطِينَ‏ وَ عَلَّمْتَهُ مَنْطِقَ الطَّيْرِ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْتَ بِهِ الْعَرْشَ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْتَ بِهِ الْكُرْسِيَّ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْتَ بِهِ الرُّوحَانِيِّينَ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْتَ بِهِ الْجِنَّ وَ الْإِنْسَ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْت بِهِ جَمِيعَ الْخَلْقِ وَ بِالاسْمِ الَّذِي خَلَقْتَ بِهِ جَمِيعَ مَا أَرَدْتَ مِنْ شَيْ‏ءٍ وَ بِالاسْمِ الَّذِي قَدَرْتَ بِهِ عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ أَسْأَلُكَ‏ بِحَقِّ هَذِهِ الْأَسْمَاءِ إِلَّا مَا أَعْطَيْتَنِي سُؤْلِي وَ قَضَيْتَ حَوَائِجِي يَا كَرِيمُ
    🌸🌸🌸🌸🌸
    ****
    https://telegram.me/urduteb
    دوا منگوانے کے لئے رابطہ نمبر
    03445013241
    +989384313709

    Tibahlebait


    https://chat.whatsapp.com/FxrR0p1cxUf9rB17aLHknR

سیب کے زریعے وباء کا علاج

🍎 سیب کے زریعے وباء کا علاج
کہا جاتا ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے کی عادت ڈاکٹر کو دور رکھتی ہے جس کو طبی سائنس
درست مانتی ہے
 اسیطرح یونانی اطبا کا قول ہے: جس گھر میں سیب جاتا ہے وہاں حکیم نہیں جا سکتا۔ سیب ایک نہایت صحت بخش اور طاقت افزا غذا ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے صحت و شباب کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ روزانہ نہار منہ سیب خون کی کمی کو پورا کر دیتا ہے۔ بدن سے زہریلے مواد کو خارج کرنے اور انفیکش کو دور کرنے کے لئے بہترین علاج ہے ۔ الغرض سیب کے بے شمار فوائد ہیں ہم یہاں فقط چونکہ آجکل کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے تو آپ کی خدمت میں ان ھستیوں کے ارشادات نقل کرتے ہیں جو علم کا دروازا اور عترت اھل بیت علیھم السلام کہ جن سے تمسک کر کے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ مشرق و مغرب چلے جائیں حقیقی علاج آپ کو اھل بیت علیھم السلام کے دروازے سے ہی ملے گا۔
🔰 امام صادق علیہ السلام 🔰
التُّفَّاحُ يُفَرِّجُ الْمَعِدَةَ وَ قَالَ كُلِ التُّفَّاحَ فَإِنَّهُ يُطْفِئُ الْحَرَارَةَ وَ يُبَرِّدُ الْجَوْفَ وَ يَذْهَبُ بِالْحُمَّى وَ فِي
حَدِيثٍ آخَرَ يَذْهَبُ بِالْوَبَاءِ .
سیب معدہ کو وسعت دیتا ہے، نیز فرمایا : سیب کھائیں کیونکہ حرارت کو کم کرتا ، اندرون کو سرد
اور بخار کو ختم کرتا ہے۔
ایک دوسری حدیث میں ہے وباء کو ختم کرتا ہے۔
📚 المحاسن، ج 2، ص 551، ح 889
🔰امام کاظم علیہ السلام 🔰
زیاد بن مروان سے نقل ہوا : أَصَابَ النَّاسَ وَبَاءٌ بِمَكَّةَ فَكَتَبْتُ إِلَى أَبِي الْحَسَنِ ع فَكَتَبَ إِلَيَّ كُلِ
التُّفَّاحَ.
مکہ میں لوگ وباء میں گرفتار ہوئے۔ میں نے امام موسی کاظم علیہ السلام کو خط لکھا ۔ انھوں نے
میرے جواب میں لکھا: سیب کھاو۔
📚 الکافی، ج 6، ص 356، ص 355

🔰امام کاظم علیہ السلام 🔰
یوسف کندی کہتا ہے : أَصَابَ النَّاسَ وَبَاءٌ وَ نَحْنُ بِمَكَّةَ فَأَصَابَنِي فَكَتَبْتُ إِلَى أَبِي الْحَسَنِ ع فَكَتَبَ إِلَيَّ
كُلِ التُّفَّاحَ فَأَكَلْتُهُ فَعُوفِيتُ ۔
لوگ وباء میں گرفتار ہوئے اور ہم مکہ میں تھے ہم بھی وباء میں مبتلا ہو گئے میں نے امام کاظم علیہ السلام کو خط لکھا ۔ انہوں نے میری طرف لکھا کہ سیب کھاو ۔ میں نے سیب کھائے اور شفا حاصل
کی۔
📚 المحاسن، ج 2، ص 553، ح 897
تحریر: حکیم قاسم یزدانی
رابطہ نمبر
03445013241
+989384313709

Tibahlebait


https://chat.whatsapp.com/FxrR0p1cxUf9rB17aLHknR

گڑ او شکر کے خواص

🔰 گنے کی شکر کے خواص 🔰
گنے کی شکر اور خود گنے کے بھت سے فوائد ہیں ، گرمیوں میں اس کے جوس سے استفاده کیجئیے. اس بات کی طرف بھی متوجہ رہیں سفید چینی چاہئے گنے سے تیار کی جائے یا چقندر سے اس میں نقصان دہ کیمیکل ہونے کی وجہ سے بیماریوں کا سبب بنتی ہے. لہذا خالص گڑ اور شکر استعمال کریں. ابھی آپ کی خدمت روایات سے اس کے فوائد پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں.
🌹امام صادق علیہ السلام
امام صادق علیہ السلام نے بشیر سے پوچھا اپنے مریضوں کا کس چیز کے ساتھ علاج کرتے ہیں ؟
بشیر نے کہا: ان کڑوی دواؤں سے.
امام نے فرمایا: اگر آپ میں سے کوئی مریض ہو تو تھوڑی سی سفید شکر کو کوٹیں اور اس کے اوپر ٹھنڈا پانی ڈالیں اور مریض کو دیں. جس خدا نے کڑوی چیزوں میں علاج رکھا ہے وہ میٹھی چیزوں میں بھی علاج رکھ سکتا ہے.
📚 الکافی ، ج 6 ، ص 334، ح 9

🌹 امام کاظم علیہ السلام
بخار کے لئےدس درھم شکر کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور منہ نھار پیئیں.
📚 مکارم الآخلاق ، ج1، ص 363 ، ح 1189 .
🌹 ابراھیم جعفی کہتا ہے: امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا. پوچھا رنگ کیوں اڑا ہوا ہے ؟ میں نے کہا تب ربع ہو گیا ہے.
حضرت نے فرمایا: شکر کو کوٹیں اور پانی میں حل کریں اور اسے منہ نھار اور رات کے شروع میں کھائیں. اس کام کو انجام دیا اس کے بعد وہ بخار دوبارہ نہیں ہوا
📚 الکافی ، ج8 ، ص 265 ، ح 384
( تب ربع : اس بخار کو کہتے ہیں جو ایک دن ہوتا ہے دو دن بعد ختم ہو جا ہے پھر چوتھے دن دوبارہ لوٹ آتا ہے. )
🌹ایک شخص نے وبا کی شکایت کی.
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا سلیمانی ( شکر ) کھائیں. سب سے پہلے جس نے شکر بنائی حضرت سلیمان علیہ السلام تھے.
📚الکافی ، ج 6 ، 333 ، ح 7.
🌹امام کاظم علیہ السلام
گنا سدوں کو کھولتا ہے. اور کسی قسم کا درد اور نقصان اس میں نہیں ہے.
📚 مکارم الآخلاق ، ج1، ص 363، ح 1187 .
🌹امام کاظم علیہ السلام:
تین چیزوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہے. انگور رازقی ، گنا ، لبنانی سیب
📚 المحاسن ، ج 2 ، ص 527 ، ح 764 . ( البتہ محاسن میں لبنانی کا لفظ نہیں آیا ہے شیخ صدوق کی نقل میں اضافہ ہوا ہے. )
🌹 امام رضا علیہ السلام
گنے کی شکر بلغم کو مکمل طور پر ختم کرتی ہے.
📚الکافی ، ج 6 ، ص 333، ح 4 .
🌹امام باقر علیہ السلام
گنے کی شکر ستر بیماریوں کے لیے مفید ہے اور بلغم کو جڑ سے ختم کرتا ہے.
📚 طب الأئمة ، ص ، 67.

تحریر : حکیم قاسم یزدانی
https://telegram.me/urduteb
https://chat.whatsapp.com/B52P3PUuT6Z8plrzV9KtZ8

پیاز

🔷🔷🔷پیاز🔷🔷🔷

قرآن نے سورہ بقرہ میں پیاز کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے:
و بصلها. ( البقره ،61)
🔵 یہ پروٹین، کیلسیم، پوٹاشیم، سوڈیم، سلفر، اور فولاد کا اہم ذریعہ ہے.
100 گرام پیاز درج زیل اجزاء پر مشتمل ہے:

⭐️غذائی ریشہ(fiber) 1.3 گرام

⭐️ حرارے ( Calories ) 23 گرام

⭐️لحمیات( Protienes) 0.9 گرام

⭐️ چینی( Sugar) 5.2 گرام

🔶 پیاز میں خاص طور پر B6. بھی پایا جاتا ہے، جو ٹی بی اور پھیپھڑوں کے ناسور کا سبب بننے والے جراثیموں اور مضر صحت بیکٹیریا کے خاتمے میں بھی مفید ہے. اس کی سب سے اہم خاصیت یہ ہے کہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے.اور اس کے مستقل استعمال سے دل کے دورے کا خطرہ ممکنہ حد تک کم ہو جاتا ہے.

( اسلام اور جدید سائنس ، ص605)

03445013241
+989384313709

Tibahlebait


https://chat.whatsapp.com/FxrR0p1cxUf9rB17aLHknR

پیاز کے زریعے کرونا کا علاج

🔰پیاز کے زریعے وبا کا علاج 🔰

🔶حضرت محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ):
الْفِرْدَوْسُ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ ص قَالَ: إِذَا دَخَلْتُمْ بَلْدَةً وَبِيئاً فَخِفْتُمْ وَبَاءَهَا فَعَلَيْكُمْ بِبَصَلِهَا فَإِنَّهُ يُجَلِّي الْبَصَرَ وَ يُنَقِّي الشَّعْرَ وَ يَزِيدُ فِي مَاءِ الصُّلْبِ وَ يَزِيدُ فِي الْخُطَا وَ يَذْهَبُ بالحماء [بِالْحُمَّى‏] وَ هُوَ السَّوَادُ فِي الْوَجْهِ وَ الْإِعْيَاءِ أَيْضاً.
جب کسی وبا والے علاقے میں جائیں اور وہاں کی وبا (بیماری) کا ﮈر ہو تو اس علاقے کا پیاز کھاؤ کیونکہ آنکھوں کو روشن کرتاہے۔ بالوں کو صاف کرتا ہے ۔ منی کو زیادہ کرتا ہے۔ قدموں کو بڑھاتا ہے ( چلنے کی صلاحیت ) ۔ چہرے کی سیاہی اور تھکاوٹ کو بھی ختم کرتا ہے۔
📚بحار الانوار ، ج 36، ص 252، ح 18۔
👈 وبا سے مراد طاعون یا ہر پھیلنے والی بیماری ہے۔ ( القاموس المحیط ، ج 1 ، ص 31)

🔶رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ص إِذَا دَخَلْتُمْ بِلَاداً فَكُلُوا مِنْ بَصَلِهَا يَطْرُدْ عَنْكُمْ وَبَاءَهَا.
جب کسی علاقہ میں داخل ہوں تو اس علاقے کا پیاز کھائیں تا کہ اس علاقے کی وبا کو آپ سے دور کر دے ۔
📚الکافی ، ج 6 ، ص 374، ح 5۔

ترجمہ : حکیم قاسم یزدانی

☎️03445013241
☎️+989384313709

Tibahlebait


https://chat.whatsapp.com/FxrR0p1cxUf9rB17aLHknR

گڑ اور شکر سے وباء کا علاج

❇️ شکر اور گڑ کے زریعے وباء کا علاج ❇️
قارئین محترم شکر سے مراد سفید چینی نہیں ہے کیونکہ اس میں کیمیکل ہونے کی وجہ سے فائدہ سے زیادہ نقصان ہے ۔ گنے کی شکر اور گڑ کے بارے میں آحادیث میں بہت سے فوائد بیان کیے گئے ہیں ۔ یہاں تک کہ تمام بیماریوں کا علاج بتایا گیا آجکل چونکہ دشمنان انسانیت کی طرف سے بہت سی مسری بیماریاں پھیلائی جارہی ہیں خاص طور پر کرونا وائرس جس نے لوگوں کے درمیان خوف و ھراس پیدا کیا ہوا ہے، البتہ خوف کے پیچھے بھی استعماری میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ امام صادق علیہ السلام نے وباء کا علاج گڑ اور شکر کو بتایا ہے۔
✅ امام صادق علیہ السلام ✅
: شَكَا إِلَيْهِ رَجُلٌ الْوَبَاءَ فَقَالَ لَهُ وَ أَيْنَ أَنْتَ عَنِ الطَّيِّبِ الْمُبَارَكِ قَالَ قُلْتُ وَ مَا الطَّيِّبُ الْمُبَارَكُ فَقَالَ سُلَيْمَانِيُّكُمْ هَذَا قَالَ فَقَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع إِنَّ أَوَّلَ مَنِ اتَّخَذَ السُّكَّرَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ع.
ایک شخص نے امام صادق علیہ السلام سے وباء کے بارے میں پریشانی کا اظہار کیا ۔
امام ع نے پوچھا: آپ پاک مبارک کے بارے میں کیسے ہیں ؟
میں نے کہا : پاک مبارک کیا ہے؟
فرمایا: آپکی سلیمانی (شکر)
امام صادق علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا: سب سے پہلے جس نے شکر کو بنایا سلیمان ابن داوود علیہ السلام تھے۔
📚الکافی ،( چاپ الاسلامیہ ) ، ج 6، ص 333، ح 7۔
تحریر : حکیم قاسم یزدانی

Tibahlebait


https://chat.whatsapp.com/FxrR0p1cxUf9rB17aLHknR

طب اسلامی میں پیاز کے فوائد

🔷🔷🔷طب اسلامی میں پیاز کے فوائد🔷🔷🔷 1⃣ بدن کی تھکاوٹ کو دور کرتی ہے( محاسن، ج2، ص 522، ح737) 2⃣ اعصاب کو قوی کرتی ہے.( محاسن، ج2، ص 522، ح 737.) 3⃣ مسوڑوں کو قوی کرتی ہے. ( ایضاً ، ح 739.) 4⃣ جنسی طاقت کو بڑھاتی اور قوی کرتی ہے.( ایضاً ، ح 737.) 5⃣ منہ کو خوشبودار کرتی ہے.( ایضاً ، ح 538) 6⃣ بلغم کو ختم کرتی ہے ( ایضاً ، ح 739) 7⃣ نظر ( بینائی) کو روشن کرتی ہے.( بحار، ج 63، ص 253، ح21.) 8⃣ بالوں کو صاف کرتی ہے ( ایضاً ) 9⃣ چہرے کے داغ دھبوں کو ختم کرتی ہے. ( ایضاً ) 🔟 بخار کو ختم کرتی ہے.( بحار، ج63، ص 99، ح 18. 1️⃣1️⃣ مسری بیماریوں سے بچاتا ہے۔ الکافی ، ج 6 ، ص 374، ح 5۔ تحریر : حکیم قاسم یزدانی https://telegram.me/urduteb