گڑ او شکر کے خواص

🔰 گنے کی شکر کے خواص 🔰
گنے کی شکر اور خود گنے کے بھت سے فوائد ہیں ، گرمیوں میں اس کے جوس سے استفاده کیجئیے. اس بات کی طرف بھی متوجہ رہیں سفید چینی چاہئے گنے سے تیار کی جائے یا چقندر سے اس میں نقصان دہ کیمیکل ہونے کی وجہ سے بیماریوں کا سبب بنتی ہے. لہذا خالص گڑ اور شکر استعمال کریں. ابھی آپ کی خدمت روایات سے اس کے فوائد پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں.
🌹امام صادق علیہ السلام
امام صادق علیہ السلام نے بشیر سے پوچھا اپنے مریضوں کا کس چیز کے ساتھ علاج کرتے ہیں ؟
بشیر نے کہا: ان کڑوی دواؤں سے.
امام نے فرمایا: اگر آپ میں سے کوئی مریض ہو تو تھوڑی سی سفید شکر کو کوٹیں اور اس کے اوپر ٹھنڈا پانی ڈالیں اور مریض کو دیں. جس خدا نے کڑوی چیزوں میں علاج رکھا ہے وہ میٹھی چیزوں میں بھی علاج رکھ سکتا ہے.
📚 الکافی ، ج 6 ، ص 334، ح 9

🌹 امام کاظم علیہ السلام
بخار کے لئےدس درھم شکر کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور منہ نھار پیئیں.
📚 مکارم الآخلاق ، ج1، ص 363 ، ح 1189 .
🌹 ابراھیم جعفی کہتا ہے: امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا. پوچھا رنگ کیوں اڑا ہوا ہے ؟ میں نے کہا تب ربع ہو گیا ہے.
حضرت نے فرمایا: شکر کو کوٹیں اور پانی میں حل کریں اور اسے منہ نھار اور رات کے شروع میں کھائیں. اس کام کو انجام دیا اس کے بعد وہ بخار دوبارہ نہیں ہوا
📚 الکافی ، ج8 ، ص 265 ، ح 384
( تب ربع : اس بخار کو کہتے ہیں جو ایک دن ہوتا ہے دو دن بعد ختم ہو جا ہے پھر چوتھے دن دوبارہ لوٹ آتا ہے. )
🌹ایک شخص نے وبا کی شکایت کی.
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا سلیمانی ( شکر ) کھائیں. سب سے پہلے جس نے شکر بنائی حضرت سلیمان علیہ السلام تھے.
📚الکافی ، ج 6 ، 333 ، ح 7.
🌹امام کاظم علیہ السلام
گنا سدوں کو کھولتا ہے. اور کسی قسم کا درد اور نقصان اس میں نہیں ہے.
📚 مکارم الآخلاق ، ج1، ص 363، ح 1187 .
🌹امام کاظم علیہ السلام:
تین چیزوں میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہے. انگور رازقی ، گنا ، لبنانی سیب
📚 المحاسن ، ج 2 ، ص 527 ، ح 764 . ( البتہ محاسن میں لبنانی کا لفظ نہیں آیا ہے شیخ صدوق کی نقل میں اضافہ ہوا ہے. )
🌹 امام رضا علیہ السلام
گنے کی شکر بلغم کو مکمل طور پر ختم کرتی ہے.
📚الکافی ، ج 6 ، ص 333، ح 4 .
🌹امام باقر علیہ السلام
گنے کی شکر ستر بیماریوں کے لیے مفید ہے اور بلغم کو جڑ سے ختم کرتا ہے.
📚 طب الأئمة ، ص ، 67.

تحریر : حکیم قاسم یزدانی
https://telegram.me/urduteb
https://chat.whatsapp.com/B52P3PUuT6Z8plrzV9KtZ8