لاعلاج بیماریاں(طب اہل بیت ع)

🌹لاعلاج بیماریاں روایات کی روشنی میں کون کون سی ہیں؟
1⃣کھڑے ہو کر پانی پینا
🌺 رسول خدا ص فرماتے ہیں
تم میں سے کوئی شخص بھی (رات کو) کھڑے ہو کر پانی نہ پئے کیونکہ اسکے سبب ایسی بیماری میں مبتلا ہوگا جسکا کوئی علاج نہیں ہے مگر یہ کہ خدا وند متعال سلامتی دے۔ 📚تحف العقول ج ١،ص١١٢.
2⃣ صبح کے وقت پنیر کھانا
🌺ایک شخص نے امام صادق ع سے پنیر کھانے کے متعلق سوال کیا۔ آنحضرت نے جواب دیا: یہ ایک ایسی بیماری ہے جسکا علاج نہیں ہے۔ اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا کہ پنیر صبح کو کھانا ضرر کا باعث ہے اور رات کو کھانا سودمند ہے۔
📚اصول کافی ج ٦،ص٣٤٠،ح٣
3⃣ 🌺امام جعفر صادق ع :
کھڑے ہوکر پانی نہ پیو اور کسی قبر کا طواف نہ کرو اور کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرو؛ پس اگر کوئی یہ کام کرےاور درد میں مبتلا ہوجائےتو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے۔ اور اگر کوئی ان میں سے ایک کام بھی کرےگا تو درد اس سے جدا نہ ہوگا مگر یہ کہ خدا وند متعال چاہے۔
📚(علل الشرئع ج١،ص ٢٨٣)
4⃣ جنابت کے بعد پیشاب نہ کرنا
🌺رسول ص فرماتے ہیں:
جو کوئی بھی جنابت کرنے کے بعد پیشاب کرنے کو ترک کریگا ممکن ہے کہ باقی ماندہ منی اسکے جسم میں واپس لوٹ جائےاور ایسی بیماری کا سبب بنے جسکا علاج نہ ہو۔
📚من لا یحضر ج ١،ص ٨٣)
🌸طب اہل بیتؑ🌹
🌹ایلیا یونیورسٹی🌸
📞+923445013241

لاعلاج بیماریاں