مفید /فائدہ مند بیماریاں (طب اہل بیتت)

🌹مفید بیماریاں، فائدہ مند بیماریاں 🌹
☘طب اسلامی، بیماریوں کو سات انواع میں تقسیم کرتی ہے۔
1⃣مزاجی بیماریاں
2⃣چھوٹوں اور بڑوں کی بیماریاں
3⃣خبیثہ و غیر خبیثہ
4⃣اندرونی و بیرونی بیماریاں
5⃣مفید و غیر مفید بیماریاں
6⃣قابل علاج و لاعلاج
7⃣شائنہ و غیر شائنہ
مفید و غیر مفید بیماریاں
طب اسلامی کی یہ خصوصیت ہے کہ اسمیں بیماریوں کو مفید اور غیر مفید میں تقسیم کیا گیا ہے۔
🌸مفید بیماریاں وہ ہیں جو بدن کے لیے مفید و نفع بخش ہیں اور ان بیماریوں کا علاج و معالجہ کرنا فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اگر علاج کیا جائے گا تو ان سے بھی بڑی بیماریوں کے پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
مفید بیماریاں
1⃣زکام
رسول خدا ص فرماتے ہیں کہ زکام سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ جذام سے محفوظ رکھتا ہے۔
📚(الخصال ج ١، ص ٢١٠، ح ٣٢)
امام صادق ع فرماتے ہیں کہ رسول خدا ص زکام کا علاج نہیں کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہر شخص میں جذام کی رگ موجود ہوتی ہے۔پس اگر کوئی شخص زکام میں مبتلا ہو جائے تو وہ بیماری جذام کو دبا دیتا ہے(جذام ہونے سے بچ جاتا ہے)۔
📚 (اصول کافی ج ٨، ص ٣٨٢،ح٥٧٩.)
رسول خدا ص فرماتے ہیں کہ
کوئی فرزندان آدم میں سے نہیں مگر یہ کہ اسکے اندر دو رگیں موجود ہیں۔ ان میں سے ایک رگ جو کہ سر میں ہے وہ جذام میں مبتلا ہونے کا سبب بنتی ہے۔اور دوسری رگ جو بدن میں ہے وہ برص میں مبتلا ہونے کا سبب بنتی ہے۔ جب سر والی رگ میں حرکت پیدا ہوتی ہے تو خدا وند متعال زکام کو اس پر مسلط کردیتا ہے تاکہ وہ (خطرناک)بیمار مایع کو خارج کردے……
📚(اصول کافی ج ٨،ص ٣٨٢،ح ٥٧٩.)
رسول خدا ص فرماتے ہیں کہ
زکام خدا کے سپاہیوں میں سے ایک سپاہی ہے۔خدا اسکو ، بیماری کی طرف بھیجتا ہے تاکہ وہ بیماری کو برطرف کردے۔
📚(اصول کافی ج ٨،ص ٣٨٢،ح ٥٧٩.)
زکام صرف جذام کے لیے مفید نہیں ہے بلکہ تمام رگ دار بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
زکام کا علاج نہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ پہلے تین دن اسکا علاج نہ کیا جائے تاکہ وائرس نکل جائے۔ کیونکہ زکام ایک بیماری ہے اس لیے اگر زیادہ دن تک رہے تو خطرناک ہے اس لئے پہلے تین دن کے بعد علاج کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔

2⃣پھوڑے پھنسیاں (دمل)
رسول خدا فرماتے ہیں:
پھوڑے کے نکلنے سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ برص کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔
(الخصال ج١،ص ٢١٠،ح ٣٢)
اس حدیث میں ایسے پھوڑے،پھنسیاں مراد ہیں کہ جن میں سے پیپ اور خون نکلتا ہے۔

3⃣درد چشم ( رمد)
درد چشم سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ اندھا ہونے سے بچاتی ہے۔
📚(الخصال ج١،ص ٢١٠،ح ٣٢)

4⃣ کھانسی
رسول ص نے فرمایا:
کھانسی سے نفرت نہ کرو کیونکہ یہ فالج اور مغزی سکتہ سے محفوظ رکھتی ہے۔
📚(الخصال ج١،ص ٢١٠،ح ٣٢
🌹 ان چار بیماریوں کے علاوہ باقی تمام بیماریاں غیر مفید اور مضر ہیں۔لیکن آج کل لوگ تمام بیماریاں کو ہی مضر صحت سمجھتے ہیں۔جب تک بہت شدید نہ ہو جائیں ان کا علاج نہیں کرنا چاہے
🌸طب اہل بیتؑ🌹
🌹ایلیا یونیورسٹی🌸
http://tibahlebait.com/

فائدہ مند/مفید بیماریاں