DNS ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا پن،یا بڑ جانا طب اہلبیتؑ

🌹DNS (Deviated nasal septum)
🌸ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا پن یا بڑھنا( طب اہل بیتؑ)

☘ایک عام سا مسئلہ ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا پن ہے۔ ناک کے دونوں نتھنوں کے درمیان ایک جھلی/ پردہ یا SEPTUM ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ جھلی دائیں یا بائیں کسی ایک جانب جھک جاتی ہے جسے DNS کہا جاتا ہے، اس باعث ناک کے اس جانب سے سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ کبھی ناک میں چوٹ لگنے سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
🌸غلط فہمی
☘عام طور پر جب کسی کو نزلہ ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ اس کے ناک کی ہڈی بڑھ گئی ہے یا ناک کا گوشت بڑھ گیا ہے“-
☘نزلے کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں جیسے کہ نزلہ آگے گرتا ہے یا پھر حلق کے پچھلی طرف گرتا ہے جس سے گلے میں خرابی پیدا ہوتی ہے- اس کے علاوہ نزلہ پانی کی طرح بہتا ہے اور آنکھوں میں جلن ہوتی ہے“-

☘پہلی بات تو یہ ہے کہ نزلہ اور زکام دو الگ الگ چیزیں ہیں- نزلہ اس وقت ہوتا ہے جب ناک کی جھلی میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے“ –
☘ ناک کے اردگرد٬ اوپر نیچے یعنی چارو اطراف میں ہڈیاں ہوتی ہیں اور یہ ہڈیاں ایسی ہوتی ہیں جو ٹھوس نہیں ہوتی اور ان میں خلا ہوتا ہے جہاں ہوا بھری ہوئی ہوتی ہے-“
☘یہ تمام ہڈیاں نالیوں کے ذریعے ناک سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں اور اگر کوئی بیماری ان ہڈیوں میں پیدا ہوتی ہے تو اسے ہم زکام کہتے ہیں“-
☘بعض اوقات یہ نزلہ زکام کی شکل اختیار کرلیتا ہے یا پھر زکام نزلے کی شکل اختیار کر جاتا ہے- اسی لیے جب ہم بولتے ہیں تو ان دونوں لفظوں کو ملا کر یعنی نزلہ زکام بولتے ہیں“-
☘نزلہ 3 یا 4 اقسام کا ہوتا ہے-
🔹ایک الرجی کی وجہ سے ہوتا ہے- الرجی کسی ایسی چیز کو کہتے ہیں جسے ہمارا جسم قبول نہ کرے اور اس کا ردعمل اظہار کرے-“
🔹 کچھ لوگوں کو مٹی اور دھول وغیرہ سے الرجی ہوتی ہے اور ان کی ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہوجاتا ہے جبکہ شہری علاقوں میں رہنے والوں کو اکثر ٹریفک کے دھوئیں سے الرجی ہوتی ہے“-
🔹 لیکن ساحلی علاقوں میں چونکہ نمی بہت ہوتی ہے اور یہاں جو مٹی اور دھواں اڑتا ہے وہ نمی کی وجہ سے زیادہ دیر تک ہوا میں شامل رہتا ہے اور اس وقت جو لوگ اس ہوا سے گزرتے ہیں وہ اسے سونگھتے ہوئے گزرتے ہیں اور یوں وہ بھی اس کا شکار بن جاتے ہیں“-
🔹گاؤں میں صورتحال کچھ مختلف ہوتی ہے٬ وہاں مٹی دھول تو ہوتی ہے لیکن وہاں فصلوں کی کٹائی کی وجہ سے بھی الرجی ہوتی ہے خصوصاً جب گندم کی کٹائی ہوتی ہے تو اس کا چھلکا یا بھوسہ اڑتا ہے اور اس سے بھی بعض لوگوں کو الرجی ہوتی ہے“-
🔹کچھ لوگوں کو Pollen الرجی ہوتی ہے جو کہ پھولوں کے ذروں کی وجہ سے ہوتی ہے- لیکن بعض دفعہ یہ الرجی بہت دیر تک رہتی ہے جس کی وجہ سے اکثر مریض سانس کی بیماری کی شکار بھی ہوجاتا ہے“
اگر ناک کی ہڈی بڑھی ہوئی ہو اور ناک مختلف اوقات میں مختلف اطراف سے بند ہوتا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ناک کی جھلی پر ورم ہے اور یہ ورم جب ایک طرف سے اتر کر دوسری طرف جاتا ہے تو اس طرف کی ناک بند ہوجاتی ہے اور یہ ناک کی ہڈی بڑھنے کی وجہ سے نہیں ہوتا کیونکہ ناک کی ہڈی حرکت نہیں کرتی کہ جس کی وجہ سے کہاں جائے آج ایک طرف سے ناک بند ہے تو کل دوسری طرف سے“-
☘اس بیماری میں صرف 25 فیصد ناک کی ہڈی کا کردار ہوتا ہے جبکہ 75 فیصد یہ بیماری نزلے یا الرجی کی وجہ سے ہوتی ہے“-
💢“ جن لوگوں کے ناک کی ہڈی کے آپریشن کیے جاتے ہیں انہیں بھی صرف وقتی آرام ملتا ہے اور 3 سے 4 ماہ بعد انہیں نزلہ دوبارہ شروع ہوجاتا ہے- اس وقت یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید ناک کی ہڈی دوبارہ بڑھ گئی ہے لیکن یاد رکھیں کہ ہڈی دوبارہ کبھی نہیں بڑھتی کیونکہ ہڈیاں صرف 18 سے 20 سال کی عمر تک ہی بڑھتی ہیں اور اس کے بعد ان کے بڑھنے کا سلسلہ رک جاتا ہے“-
🌸علامات
◼ناک سے سانس لینے میں دشواری
◼ناک سے خون بہنا
◼بار بار چھنکیں آنا
◼رات کو سوتے وقت خراٹے مارنا اور نیند کی کمی
◼سردرد
◼سائنوسائٹس بار بار ہونا

🌸وجوھات
🔸چوٹ لگنا
🔸پیدائشی یا وراثتی ہونا
🔸بہت زیادہ نزلہ و زکام
🔴علاج
♦قطره مرزنجوش + داروی جامع هر شب ۳ قطره –
♦ روغن بنفشه پایه کنجد
♦داروی موسٰی کاظمؑ
💢پرہیز
⏹سرد غذائیں
⏹پولن و ڈسٹ
⏹دھواں و آلودگی
🌸طب اہل بیت🌹
🌷ایلیا یونیورسٹی🌸
🌐http://tibahlebait.com/