گوشت(طب اہل بیتؑ)

🌹گوشت 🌹
🌻 بہترین گوشت کبوتر کے بچے اور دنبہ کا گوشت ہے
🌻بدترین گوشت گائے و مرغی کا ہے
🌻گوشت کو دودھ میں پکانے کی تاکید کی گئی ہے۔
🌻چالیس دن میں ایک بار گوشت لازمی کھانا چاہے
🌻گوشت زیادہ کھانے سے منع کیا گیا ہے۔زیادہ سے زیادہ چار دن میں ایک دفعہ کھائیں
🌻تین دن سے زیادہ پرانا گوشت نہ کھائیں
🌻گوشت کو فرائی کرنے سے منع کیا گیا ہے
🌻کباب،سٹریم ،سیخوں کی تائید کی گئی یے
☘گوشت کے فوائد
☘ھڈیاں کو اگاتا ہے
☘ھڈیاں بھی گوشت چڑھاتا ہے
☘بدن کی افزائش کرتا ہے
☘بینائی و بصارت میں اضافہ کرتا ہے
✅دودھ+گوشت
✅کمر درد
✅عرق النساء
✅ایم ایس
✅اے ایل ایس
✅دماغ کا کینسر
✅مسلز کی کمزوری
✅ھڈیاں کی کمزوری
✅کمزوری بدن
🌹احادیث
♦گوشت کم از کم کتنے دن بعد کھائیں
⏺نبی ص فرماتے ہیں۔چالیس دن میں ایک دفعہ گوشت لازمی کھاؤ۔جس کے پاس پیسے نہ ہوں وہ قرض لے کر کھا لے
📚الفردوس
♦گوشت سے گوشت اگتا ہے
⏺امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔گوشت سے گوشت اگتا ہے۔جو چالیس دن گوشت نہ کھائے اس کا اخلاق بگڑ جاتا ہے۔لھٰذا گوشت کھاؤ کہ وہ سماعت و بصارت کی قوت کو بڑھاتا ہے۔
📚المحاسن
♦بہترین گوشت کس کا ہے
⏺امام علیؑ فرماتے ہیں۔سب سے بہتر گوشت دنبہ کا گوشت ہے۔اگر اس سے کوئی بہتر گوشت ہوتا تو اس کو جناب اسماعیلؑ کا فدیہ قرار دیتا
📚الفروع
امام علیؑ فرماتے ہیں۔بہترین گوشت اُس کبوتر کے بچے کا ہے جس نے ابھی ابھی اُڑان بھری ہو۔
📚محاسن ص 474
♦گائے کا گوشت برص کا علاج
⏺امام باقرؑ فرماتے ہیں۔حضرت موسٰیؑ سے جب بنی اسرائیل کے لوگوں نے برص(سفید داغ) کی شکایت کی تو موسٰیؑ نے ان کی یہ شکایت خدا تک پہنچائی تو خدا نے موسٰی پر وحی نازل کی اور موسٰیؑ کو حکم دیا وہ گائے کا گوشت چغندر beetroot کے پتوں کیساتھ پکا کر کھائیں
📚الفروع
♦گائے کاگوشت+مکھن+دودھ
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔گائے کا دودھ دواء ہے،اس کا مکھن شفا ہے اور گوشت وباء (بیماری) ہے
الفروع
♦مرغی کا گوشت مضر ہے
✅امام علیؑ فرماتے ہیں۔مرغی کا گوشت پرندوں میں خنزیر ہے
📚المحاسن
♦پرانا گوشت مضر
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔تین چیزیں ایسی ہیں جو بدن کو کمزور کرتی ہیں۔بلکہ بعض اواقات قتل کرتی ہیں۔
بدبودار خشک گوشت کھانا،شکم پُری کی حالت میں حمام میں جانا اور شکم پُری کی حالت میں مجامعت کرنا
📚وسائل الشیعہ ج17ص 58
♦کباب کمزوری کاعلاج ہے
✅موسٰی بن بکر کہتے ہیں۔میں بیمار ہو گیا جس سے بہت کمزور ہو گیا اور حضرت موسَی کاظمؑ کی خدمت میں پیش ہوا آپ نے فرمایا میں تمہیں کمزور دیکھ رھا ہوں۔کباب کھاؤ۔میں نے چند دن کباب کھائے صحت مند ہو گیا
📚وسائل الشیعہ ج17ص63
♦سروں کا گوشت بہترین ہے
✅امام جعفر صادقؑ سے بکریوں کے سروں کے گوشت کا تزکرہ کیا گیا۔آپ نے فرمایا:سر تزکیہ کا مقام ہے،چراہ گاہ کے قریب ہے اور ازیت سے دور ہے
📚وسائل الشیعہ ج17 ص64
♦مچھلی کا گوشت مضر ہے
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔مچھلی کا گوشت زیادہ نہ کھایا کرو،بدن کو پگھلاتی ہے،جسم کو کمزور کرتی ہے،سل(TB) کی بیماری کا باعث بنتی ہے،
امام موسیٰ کاظمؑ فرماتے ہیں۔زیادہ مچھلی کا گوشت کھانا آنکھوں کی چربی کو پگھلاتا ہے
📚وسائل الشیعہ
♦گوشت کو پکانے کا طریقہ
👏🏿انبیاءؑ نے خدا سے ضعیف بدن و کمزوری کی شکایت کی ۔خدا نے وحی نازل کی گوشت کو دودھ میں پکا کر کھاؤ۔
📚الکافی ج6ص316
♦دل اور کمزوری کا علاج
✅مام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں: جس کا دل کمزور ہو و بدن ضعیف ہو وہ گائے کے دودھ میں دنبہ کا گوشت پکا کر کھائے۔ہر بیماری کا علاج ہے۔بیماریاں کو باہر نکالتا ہے،بدن کو مضبوط کرتا ہے
📚طب الائمہ ص 64
♦کمی اولاد انڈہ+گوشت
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔انبیاءؑ نے خدا سے کمی اولاد کی شکایت کی خدا نے فرمایا:۔گوشت اور انڈہ ملا کر کھاؤ
الکافی ج ے ص325
نبی ص فرماتے ہیں۔گوشت اور انڈہ ملا کر کھاؤ۔جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے
📚باب البیض ص 358
♦کمر درد کا علاج
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔انبیاءؑ نے خدا سے کمر درد کی شکایت کی ۔خدا نے فرمایا: گندم و گوشت (حلیم ) ملا کر کھاؤ
📚الکافی ج6ص320
♦ضعیف جنسی حلیم کھاؤ
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔انبیاءؑ نے خدا سے ضعیف و سستی ہمبستری کے دوران شکایت کی۔خدا نے وحی نازل کی حلیم کھاؤ(گندم کیساتھ)
📚الکافی ج6 ص319
♦گائے کے گھی میں گوشت
✅امام باقرؑ سے سوال کیا گیا ۔گائے کے گھی میں گوشت پکا سکتے ہیں۔آپ نے فرمایا۔پکاؤ اور مجھے بھی دو۔(بدن کی صحت و سلامتی کے لیے بہترین ہے)
📚المحاسن ج2ص400
♦گوشت +روغن زیتون
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔گوشت روغن زیتون اور سرکہ کیساتھ کھانا۔پیغمبروںؑ کی غذا ہے
📚الاصول الکافی ج6 ص 332
♦ہر بیماری و دل کا علاج
✅امام جعفر صادقؑ فرماتے ہیں۔جس کو دل کی بیماری ہو یا جسم کسی بیماری میں مبتلا ہو وہ دنبہ کا گوشت کو گائے کے دودھ کیساتھ کھائے۔ہر درد و بیماری کا علاج ہے۔ہر بیماری کو باہر نکال دیتا ہے۔جسم کو ٹھیک کر لیتا ہے۔ہونٹوں کو مضبوط کرتا ہے۔
📚انشنامہ احادیث ج1 ص261
♦زیادہ گوشت کھانا مضر ہے
✅امام علی رضاؑ فرماتے ہیں۔زیادہ گوشت کھانا ۔انسان کی عقل تباہ کر دیتا ہے اور یاداشت میں کمی آ جاتی ہے۔
📚وسائل الشیعہ ج16 ص 458
♦کبک کا گوشت
✅امام موسٰی کاظمؑ فرماتے ہیں۔کبک کا گوشت کھاؤ۔ھڈیاں کو مضبوط کرتا ہے۔بخار کو ختم کرتا ہے
📚مکارم الاخلاق ص 141
🌹طب اہل بیتؑ♦
🌻ایلیا یونیورسٹی🌻